حمیرہ ارشد اور احمد بٹ میں طلاق بیٹا احمد بٹ کے حوالے

Spread the love

گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر احمد بٹ سے طلاق لے لی۔ گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹکا ایک عرصے سے جھگڑا چلا آ رہا تھا لیکں ہر بار خاندان کے معززین کی جانب سے صلح کروا دی جاتی تھی۔ لیکن بار بار کی صلح کے باوجود حمیرا ارشد اور ان کے شوہراحمد بٹ میں مخاصمت اس قدر بڑھی کہ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کر ڈالی لیکن اس بار بھی معاملہ کو رفع دفع کروا دیا گیااور پھر دونوں‌کی صلح ہو گئی۔
لیکن اب حمیرا ارشد نے کڑوا گھونٹ پیتے ہوئےآخر کاراپنالخت جگر احمد بٹ کے حوالےکیا اور طلاق لے کر علیحدگی اختیار کر لی۔ اب تک بھی دونوں میں صلح ان کے بیٹے کی وجہ سے ہوتی تھی۔ لیکن اب گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے بیٹے کواحمد بٹ کے حوالے کر دیا ہے اور ان دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*