قندیل بلوچ کا قاتل بھائی بیرون ملک سعودی عرب سے گرفتار

Spread the love

قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم قندیل بلوچ کے بھائی عارف کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ملتان پولیس کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم عارف کو سعودی عرب کے شہر جدہ سے اس کے کفیل کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتاری کے بعد عارف کو لامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اوراگر عارف کو کچھ بھی ہوا تو اس کی تمام تر ذمے داری پولیس پر عائد ہو گی۔ “قندیل اور عارف” کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں صرف سعودی عرب سے عارف کی گرفتاری کی اطلاع موصول ہوئی ۔ ماڈل قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کی شب ملتان کے علاقے مظفر آباد میں ان کے بھائی نے قتل کر دیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*